وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ناروے کی وزیر خارجہ اینہ اریکسون سورائدے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے اپنی نارویجن ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہی ہیں۔خواتین کو زچگی کی حالت میں ہسپتالوں تک رسائی حاصل نہیں ہو رہی ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ناروے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
ناروے کی وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس مسئلہ سے متعلقہ تمام فریقین مل بیٹھ کر اس کے پرُ امن حل کی جانب پیش رفت کریں ۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان امن عمل پر بھی گفتگو ہوئی ۔نارویجین وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت مصالحانہ کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News