پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو سال سے زائد ہوگیا اس حکومت و وزیراعظم سے پاکستان کے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں سلیکٹڈ وزیراعظم اسکینڈلز کو دن رات چھپانے میں مصروف ہے جبکہ منی لانڈرنگ اور تئیس جعلی اکاؤنٹس ہیں الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک ثبوت سامنے لے آئے تو عمران خان گھر چلے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ علیمہ باجی کے بیرونی جائیدادوں پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ایف بی آر اور ایمنسٹی سے عزت سے بلا کر عام معافی دیدی جاتی ہے جبکہ عمران خان نے ایمنسٹی میں خود بھی فائدہ اٹھایا ہے۔
قائد خزب اختلاف نے کہا ہے کہ ن لیگ پر الزامات لگا کر انتقام کی ہوس نہیں بجھ رہی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن پر کیسز کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مالم جبہ، بی آر ٹی، چینی اسکینڈل کے ملزم عمران نیازی خود اور عثمان بزدار کے نام ع سے شروع ہوتے ہیں اس کو کسی نے پوچھا نہیں آنکھوں پر پٹئ باندھ لی گئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معافی مانگ کر کہتا ہوں قیامت تک کرپشن کا ثبوت لے آئیں تو معاف نہ کرنا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی خواہش ہے جیل چلا جائو اگر آزاد رہا تو پانچ سالہ منصوبے سامنے لاؤں گا، آواز اٹھاتے ہیں آٹھاتے رہیں گے دوبارہ جیل جانا پڑا تو نہیں گھبرائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور چار بسیں جل چکی ہیں نئے منصوبے جس میں سو ارب روپے لگے ہیں افسوسناک ہے جبکہ ہماری تین میٹرو بسوں میں کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
