Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کی صورتحال پر امریکا کی نظر ہے، وائٹ ہاؤس

Now Reading:

کشمیر کی صورتحال پر امریکا کی نظر ہے، وائٹ ہاؤس
White House on US

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق امریکا کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اگر فریقین چاہیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

بیان کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کی صورتحال پر تحمل اور صبر کا مظاہرہ کریں۔

امریکی صدر اپنی توجہ تنازعہ کشمیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے پہلی بار مسئلہ کشمیر پر اپنی ثالثی کی پیشکش اس وقت کی تھی جب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement

دوسری بار انہوں نے پیشکش تب کی جب امریکی صدر نے چند روز بعد وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

جس کے بعد امریکی صدر نے بیان دیا کہ کشمیر ایک بہت پیچیدہ جگہ ہے، وہاں ہندو ہیں اور مسلمان ہیں لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ ایک ساتھ اچھے طریقے سے رہ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم اس وقت ایک گھمبیر مسئلے سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ  پانچ اگست کو بھارت کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت والی آئینی شق کے خاتمے کے بعد سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی  حکام نے اس فیصلے کے تناظر میں کشمیر کے باقی دنیا سے مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے تھے جو دو ہفتے بعد بھی جزوی طور پر ہی بحال ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر