Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آلو کے سموسے بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جانیئے

Now Reading:

آلو کے سموسے بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جانیئے

سموسہ ہو اور وہ بھی آلو کا تو کوئی بھی موسم ہو، آلوکے سموسے کھانے کا ایک الگ ہی لطف آتا ہے۔ خستہ خستہ گرم گرم سموسے ہر کسی کو ہی پسند ہوتے ہیں۔ ہری چٹنی اور کیچپ کے ساتھ اگر چائے کا اہتمام بھی کرلیا جائے تو سموسہ کھانے کا مزہ دوبالا ہوجائے۔

آلو کے سموسے کی آسان ترین ریسپی کو فالو کرکے گھر پر ہی اس سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

اجزاء

ابلے آلو ۔۔ آدھا کلو

ہری مرچ ۔۔۔ دو عدد

Advertisement

پیاز ۔۔ ایک عدد

گھی ۔۔ 150 گرام

ٹماٹر ۔۔ آدھا

انار دانہ ۔۔ حسب ذوق

کٹا دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچ

پسا گرم مصالحہ ۔۔ حسب ضرورت

Advertisement

کٹی لال مرچ ۔۔ حسب ضرورت

نمک ۔۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچ

ڈو بنانے کے لئے

میدہ ۔۔ 500 گرام

گھی ۔۔ 100 گرام

تیل ۔۔ تلنے کے لئے

Advertisement

زیرہ ۔۔ حسب ضرورت

نمک ۔۔ حسب ذوق

ترکیب

ایک پین میں گھی گرم کر کے باریک کٹی پیاز، ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تھوڑا بھون لیں۔ اب اس میں کٹی لال مرچ، کٹا دھنیا اور نمک شامل کردیں۔ پھر اس میں ابلے اور پسے آلو مکس کرلیں۔

 اس کے بعد اناردانہ ڈالیں۔ اگر ضرورت ہو تو ہرا دھنیا بھی شامل کر سکتے ہیں۔

 ڈؤ کے لئے گھی میں پانی ڈال کر مکس کرلیں اب اس میں نمک اور زیرہ شامل کر دیں۔ پھر اس میں میدہ ڈال کر گوند لیں۔

Advertisement

 اب میدے کے پیڑے بناکر روٹی کی شکل میں بیل لیں اور تکون کاٹ لیں۔ اب اس میں آلو کا مکسچر ڈال کر بند کریں اور گرم تیل میں ڈپ فرائی کرلیں۔ خستہ خستہ سموسے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر