Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریدعباس قتل کیس، مفرورملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

مریدعباس قتل کیس، مفرورملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
mureed abbas

انسداددہشت گردی عدالت میں اینکرمریدعباس سمیت دوہرے قتل کےمقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے مفرورملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے ملزم عاطف زمان کے بھائی مفرورملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےانہیں2ستمبر کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

ملزم عاطف زمان کوآج اے ٹی سی میں پیش کیاگیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم عادل زمان مرید عباس کو قتل کے بعد مفرور ہے۔ عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم عادل زمان قتل کہ واردات کے دوران عاطف زمان کے ساتھ تھا۔

بعد ازاں عدالت نےملزم عادل زمان کواگلی سماعت پرگرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم جاری کیا۔

اس دوران ملزم عاطف زمان نےتفتیشی افسرسےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آخرکارآپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 20اگست کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےمرید عباس قتل کیس کی سماعت کی تھی جس کے بعدمقدمے کوانسداد دہشتگری کی عدالت منتقل کردیاگیاتھا۔

اس دوران ملزم عاطف زمان کےوکیل نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔

ملزم کے وکیل نےدلائل  دیتے ہوئےکہا تھاکہ مریدعباس، خضرحیات اور ملزم عاطف کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، ایسے ذاتی تنازعات کے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بھی ایسے کیسز میں انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں۔ کیس سیشن عدالت سے اے ٹی سی بھیجا گیا تو فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

مقتول مرید عباس کی اہلیہ زاراعباس کےوکیل عامرنواز وڑائچ نے تحریری دلائل عدالت جمع کرائےاورمدعی وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم نے میڈیا پرسنز کے ساتھ بزنس کمیونٹی کو بھی نشانہ بنایااسلیےملزم عاطف زمان کا ایکٹ دہشت گردی کےزمرے میں آتا ہے۔؎

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےمریدقتل کیس اے ٹی سی کومنتقل کردیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر