Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدلتے موسم میں وائرل اِنفیکشن سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ؟ جا نئیے

Now Reading:

بدلتے موسم میں وائرل اِنفیکشن سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ؟ جا نئیے

دنیا بھر میں سال کے آخری مہینوں اکتوبر، نومبر میں ہلکی ٹھنڈ پڑنا شروع ہوجاتی ہے، پاکستان میں بھی سردی کی آمد، آمد ہےاور بدلتے موسم کے سبب بچے ہو ں یا بڑے سب ہی وائرل اِنفیکشن سے متا ثر ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی جِلدی انفیکشن، نزلہ، زکام، شدید کھانسی اور بخار جیسی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

وائرل فلو اور نزلہ زکام کے لیے کوئی مؤثر دوا موجود نہیں ہے مگر اس سے بچنے اور علامات کی شدت میں کمی لانے کے لئے چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنی صحت کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

بدلتے موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پینا مفید قرار دیا جاتا ہے ، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ٹھنڈے کے بجائے سادہ یا نیم گرم پانی پینا کا استعمال کا استعمال کیا جائے۔

Advertisement

وائرل یا کسی بھی قسم کے انفیکشن کے دوران پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے سے نزلہ، زکام کی شدت میں کمی آتی ہے۔

فلو کی وجہ سے ناک مستقل بند ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاپ کا استعمال کیا جائے۔

جی ہاں بھاپ لینے سے نہ صرف ناک کھل جاتی ہے بلکہ سینے میں جمے بلغم کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔

نیم گرم پانی کے غرارے کرنے سے گلے کی خراشوں، سوجن، بلغم اور سانس لینے میں دشواری میں کمی آ تی ہے، نیم گرم پانی میں اگر تھوڑا سا نمک ملا کر استعمال کیا جائے تو نیم گرم پانی کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔

سردی کے موسم کے آتے ہی سبز چائے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، سبز چائے میں اگر ادرک، لیموں کا رس، دار چینی، لونگ یا اپنی پسند کا کوئی بھی گرم مسالہ شامل کرلیا جائے تو سبز چائے کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور اس کے پینے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

Advertisement

ایک سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی ٹری کا تیل نزلے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے، بھاپ لینے کے دوران اگر گرم پانی میں ٹی ٹری آئل شامل کر لیا جائے تو اس ناک جلدی کھل جاتی ہےاور کافی حد تک سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر