Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس فون اور کرنسی نوٹس پر کتنےروز تک رہ سکتا ہے ؟ جانئیے

Now Reading:

کورونا وائرس فون اور کرنسی نوٹس پر کتنےروز تک رہ سکتا ہے ؟ جانئیے

 ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون کی اسکرین پر 28 دن تک فعال رہ سکتا ہے ، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ وائرس موبائل فون اور کرنسی نوٹس کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔

 ایک مائیکرو بیالوجسٹ چارلس گربا کا کہنا ہے کہ موبائل فون کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اسے وقتاً فوقتاً صاف کیا جائے، اسے صاف کرنے کیلئے 60 فیصد پانی اور 40 فیصد ”ربنگ الکوحل“ ملاکر محلول بنالیں ۔

اس محلول کو مائیکروفائبر سے بنے کپڑے پر لگا کر اس سے موبائل فون کی اسکرین کو صاف کریں ، اس سے جراثیم سے موبائل فون محفوظ رہے گا ۔

 موبائل فون کی اسکرین پر ”اسکرین پروٹیکٹر“ لگوا لیں۔

اس اسکرین پروٹیکٹر کو باقاعدگی سے جراثیم کش محلول سے صاف کرلیا جائے تو موبائل کی اصل اسکرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور وہ جراثیم سے محفوظ رہتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کا مشورہ یہ ہے کہ ان دنوں کرنسی نوٹس کی جگہ اگر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے تو زیادہ مناسب رہے گا کیونکہ پلاسٹک کے کارڈز کو سینیٹائزر سے صاف کیا جا سکتا ہے اور انہیں کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر کرنسی نوٹس کو عام سینیٹائزر سے صاف کرلیا جائے تو وہ خراب ہوسکتے ہیں اور پھر وہ استعمال کے قابل نہیں بچیں گے ۔

کرنسی نوٹوں کو صاف کرنے کیلئے مارکیٹ میں ’’الٹرا وائلٹ لائٹ سینیٹائزرمتعارف کروائے گئے ہیں ، جن کی مدد سے کرنسی نوٹ کو جراثیم سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، اسی سینیٹائزر سے موبائل فون کو بھی صاف رکھا جاسکتا ہے ، یہ دونوں چیزوں کیلئے ہی کارآمد ہے ۔

جب بھی موبائل فون یا کرنسی نوٹس کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلئے صاف کرنے بیٹھیں تو ہاتھوں میں دستانے پہنیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر