وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ادارے قوم کو پیارے ہیں، پاکستان کواستحکام کی راہ پرڈال دیاہے، منی لانڈررزنےمعیشت بربادکی ہم نےسنبھالا دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ قومی دولت چوری کرنےوالےصرف این آراوکی تلاش میں ہیں، کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنیوالے اکٹھے ہوں گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
