پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں کے گناہوں کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے تحریکِ انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا ہے ۔
تحریکِ انصاف کی حکومت نے ایک سال میں عوام پر صرف ٹیکسیز کا بوجھ ڈالا ہے ، دنیا بھر میں ٹیکس لگائے جاتے ہیں لیکن ساتھ ہی ریلیف بھی دیاجاتا ہے۔
رابی پیر زادہ کا مزید کہنا تھا کہ اشیائےخردونوش اور دیگر چیزوں پر ٹیکسز کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہوکررہ گئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان ہینڈسم ضرور ہیں لیکن اُنہیں اب عوام کے لیے کچھ اچھا کر کے دکھانا ہوگا ۔
گلوگارہ کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے لئے بہت مہم چلائی لیکن الیکشن کے بعد حکومت کی پالیسیوں سے بہت مایوسی ہوئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تھوڑا غریبوں کا خیال بھی کرلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
