Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نمل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا قیام ان کا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ وزیر اعظم نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

Advertisement

دو روز قبل وزیر اعظم نے میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب کیا اور کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم میانوالی میں ایک عالمی معیار کی نمل یونیورسٹی بنا رہے ہیں جو ایک نالج سٹی ہوگا، یہاں سے پورے پاکستان کے لیے زرعی شعبے پر ریسرچ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی میں گرلز اسکول نہیں تھے، نہ ہی اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تھیں، اب ہم اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور میں نے حکم دیا ہے کہ یہاں کے اسپتال خود اخباروں میں اشتہار دیکر ڈاکٹر بھرتی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر