Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور تعطیلات کے حوالے سے بڑے فیصلے

Now Reading:

تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور تعطیلات کے حوالے سے بڑے فیصلے

وفاقی وزیرتعلیم کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ملک میں تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارےبند کرنےکی ضرورت نہیں، تعلیمی ادارےکھلےرہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں ہرصورت ایس اوپیزپرعملدرآمد کرایاجائے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزرائے تعلیم، اعلیٰ حکام نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Advertisement

اجلاس میں صوبوں نے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں ، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وفاقی...

اس کے ساتھ ساتھ اپریل سےاگست تک کےتعلیمی سال ، آٹھویں،نویں ،دسویں کےبورڈ امتحانات پربھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اگلا اجلاس اگلے ماہ دسمبر میں ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

 معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر