موسم سرما میں گرم لباس سے خود کو ڈھانپنا یا ہیٹر کے سامنے بیٹھنا کافی نہیں ہوتا بلکہ جسم گرم رکھنے کے لئے مخصوص غذا کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔
موسم سرما میں مخصوص کھانے اورمشروبات غذا میں شامل کرنے سے جسم میں گرمائش پیدا کی جا سکتی ہے جو بیرونی ٹھنڈ کو جسم پر اثر انداز ہونے سے بچا تی ہے۔ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جوکم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں۔
موسم سرما کا ذکر ہو اور جسم کو گرماہٹ دینے والی غذاؤں کی فہرست میں سوپ کا نام نہ شامل ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ہےجبکہ سوپ کو اکثر افراد ہر موسم میں کسی کی پروا نہ کرتے ہوئے کھانے سے کچھ دیر پہلے لینا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ بھوک کھولنے کے کام آتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوپ ایک بھرپور غذا ہے جو افادیت کے لحاظ سے لاجواب ہے اور جسمانی کمزوری اور بیماری میں بطور توانا غذا کے، سوپ بہترین خیال کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے مرغی اور مٹن کا سوپ تو بے حد مفید اور پسند ہے۔
موسم سرما کے اثرات سے محفوظ رہنے یا سردی کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے یا سینے کا بلغم اور گلے کی خراش دور کرنے کے لیے مرغی کے سوپ میں انڈا شامل کرکے بھی بہت استعمال کیا جاتا ہے مگر اس مہنگائی میں موجودہ حالات میں مشکل ہے ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیسی مرغی سے تیار کردہ یخنی بچوں، بوڑھوں کو توانائی بخشنے کے ساتھ بیمار اور کمزور لوگوں کی قوت بحال کرنے کے لیے بے حد مفید ہے اور ضروری نہیں کہ سوپ کو صرف گوشت کے ساتھ تیار کیا جائے بلکہ سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بھی انتہائی لذیذ اور قوت بخش ہوتا ہے اور اس کے لیے اگر محض ایک سبزی کے بجائے 3 چار سبزیاں ملاکر سوپ تیار کیا جائے تو اس کی غذائی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بچوں کی بھوک بڑھانے کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور ہفتے میں تین مرتبہ مختلف سبزیوں کا سوپ ان کی جسمانی نشوونما میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور بچوں کے لیے دال کا سوپ بھی ایک مکمل غذا کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سوپ میں مکئی کے دانے جو فوائد اور ذائقے کے حساب سے بہترین خیال کیے جاتے ہیں اور اگر سوپ میں استعمال کیے جائیں تو جہاں سوپ کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے وہیں سوپ کی افادیت بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے کیونکہ مکئی کے دانوں میں وٹامن کا خزانہ موجود ہے اور چکن سے بنے سوپ میں مکئی اور سبزیوں کو شامل کر کے ایک پیٹ بھرنے والی مکمل غذا تیار کی جا سکتی ہے جس میں وافر مقدار میں ریشہ پایا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں عموماً ہم پانی اور دیگر مشروبات کم استعمال کرتے ہیں ایسے میں جسم میں ہو جانے والی پانی کی کمی کو چائے یا کافی کے بےجا اور زیادہ استعمال کے بجائے سوپ کو استعمال کرنا زیادہ عقل مندانہ انتخاب ہے جبکہ چھوٹے بچے اور کمزور یا بوڑھے افراد جو سبزیاں اور گوشت چپا نہیں سکتے ان کے لیے سبزی کا سوپ اور چکن کا سوپ بنا کر مشین سے بلنڈ کرلیں اور ہلکا سا نمک اور کالی مرچ شامل کر کے پیش کریں تو وہ بھی سبزی اور چکن کے فوائد حاصل کر سکیں گے اور خاص طور پر ٹماٹر اور پالک کا ذائقہ دار اور مقبول سوپ اس کی عام مثالیں ہے۔فوائد حاصل کر سکیں گے۔ ٹماٹر اور پالک کا خوش ذائقہ اور مقبول عام سوپ اس کی عام مثالیں ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سوپ نظام ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے بھی کار آمد ہے اور یہ بھوک بڑھاتا ہے، جلد ہضم ہو جانے والی غذا ہے اور سیال ہونے کے باوجود پیٹ بھرنے والی ایسی ہلکی غذا ہے جو قبض اور گیس کے مریضوں کے لیے لاجواب ہے جبکہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سوپ دوا اور غذا دونوں کا کام کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بخار، نمونیہ اور فلو کے مریضوں کے جسم سے سردی کے اثرات کو ختم کرنے اور انہیں توانائی فراہم کرنے والے ٹانک کا بھی کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ سوپ ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کو طاقت فراہم کرنے اور ان کی اینٹھن اور درد سے بھی آرام پہنچاتا ہے جبکہ گلے کی سوزش، خراش اور حلق کے ورم کو دور کر کے سینے کی جکڑن اور بلغم کو صاف کرکے مریض کو آرام اور سکون پہنچاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News