ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی
اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے...
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے ڈرامہ سیریل “يونس امرہ” کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنے اور اسے دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
I strongly recommend the serial Yunus Emre being shown on PTV for all those who are interested in Sufism (Marayfat).
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ وزیراعظم ارطغرل غازی کے بعد ڈرامہ سیریل “يونس امرہ” کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنا چاہتے ہیں
صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئےمیری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ڈرامہ اور نشر کرنے کو کہا تھا۔
Prime Minister Imran Khan shares his views over PTV telecast of famous Turkish drama serial Diriliş: Ertuğrul; it will make our youth learn about Islamic history and ethics pic.twitter.com/pymAPbJFLr
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 24, 2020
عمران خان نے کہا کہ ترکی کا ایک اور معروف ڈراما ’یونس امرے‘ بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI has recommended the television show 'Yunus Emre' which is now being aired on PTV to those interested in Sufism. pic.twitter.com/Sk0BD6dPed
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 1, 2020
یاد رہے کہ (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’یونس امرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی خوائش ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو بھی کوئی بھی نجی ٹی وی چینل اردو میں نشر کرے۔
یاد رہے کہ یونس امرے کو ترکوں کے صوفی شاعر اور اہم ادبی اوائلی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو بھی پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔
یونس امرہ (1320-1238) ترک زبان کے مشہور صوفی شاعر تھے جو 13ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ میں، جس کا بیشتر حصہ دور حاضر کا ترکی کہلاتا ہے، رہائش پذیر رہے۔
یونس امرہ کی زندگی کے بارے میں بہت سی مصدقہ معلومات تو تاریخ کے اوراق میں گم ہو کر رہ گئیں لیکن ان کی زندگی کے بہت سے قصے آج بھی ترک لوک داستانوں کا اہم حصہ ہیں جنھیں بہت شوق سے پڑھا،سنا اور گایا جاتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News