Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صنعتی شعبے میں خواتین کی شرح میں اضافہ

سعودی عرب میں صنعتی شعبے کی دینا میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں صنعتی شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرح 120 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2018 کے آخر تک سعودی عرب کے مختلف صنعتی شعبوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کی تعداد سات      ہزار 860 تھی تاہم اب صنعتی شعبے میں خواتین کا اضافہ غیر معمولی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی اتھارٹی برائے انڈسٹیریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زون کے ڈائریکٹر جنرل نے صنعتی شعبے میں خواتین کی شرح میں اضافہ خواش آئند قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کو خوش آمدید کہنے کے لیے جامع منصوبے مرتب کیے گئے ہیں جس کے تحت اس شعبے میں آنے والی سعودی خواتین کو بہترین مراعات دی جاتی ہیں۔

[embedpost slug=”351092″]

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو خواتین کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے کافی مراعات دی ہیں تاکہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے جنرل سپروائزر کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کو تیز تر کرنے میں  خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے مطابق ہے جس میں 2020 کے آخر تک شہریوں کو اپنے گھروں کی ملکیت کی شرح کو 60 فیصد تک لے جانا ہے جب کہ 2030 تک اس شرح کو بڑھا کر70 فیصد تک  کرنے کا ہدف ہے۔