Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف گلوکار راحت فتح علی خان 46 برس کے ہو گئے

Now Reading:

معروف گلوکار راحت فتح علی خان 46 برس کے ہو گئے

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان 46 برس کے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں، وہ  9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔

راحت فتح علی خان کے والد کا نام فرخ فتح علی خان ہے اور وہ استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز قوالی سے کیا، وہ ہلکی پھلکی موسیقی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ گلوکار دنیا بھر میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

استاد راحت فتح علی خان کو 2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا، انہوں نے اپنے ملک اور خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

Advertisement

2013میں بالی وڈ کی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی فلم ’’پاپ‘‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گیت ’’من کی لگن‘‘ شامل کیا تو ہر طرف ان کی آواز کی دھوم مچ گئی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر