Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

Now Reading:

گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

یورپی ملک البانیہ میں گدھی کے دودھ کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد باقاعدہ قطار بنا کر گدھی کا دودھ خرید رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ اس سے عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد ملتی ہے۔

اس سلسلے میں فارم ہاﺅسز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کر کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ وٹامنز سے بھرپورہوتا ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون و مددگار بھی ثابت ہوتا ہے۔

خبر رسان ادارے کے مطابق گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد فارم ہاسز میں گدھوں کی افزائش نسل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اوریہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔

Advertisement

مقامی فارم ہاوس کے ایک مینیجر ایلٹن ککیا نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملنے والے آرڈرز کو پورا کرنا ہمارے لیے باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر