Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیک کیلس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

Now Reading:

جیک کیلس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر جیک کیلس کو سری لنکا کے دورہ کیلئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 13ہزار سے زائد رنز بنانے والے کیلس انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کے ماتحت کام کریں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ جیمز فوسٹر بطور وکٹ کیپنگ، کارل ہوپکنز فیلڈنگ، جون لیوس بالنگ اور جیتن پٹیل اسپین بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

جیک کیلس کرکٹ ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ کے علاوہ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ میں وہ ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔

Advertisement

انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ سری لنکا اگلے مہینے شروع ہوگا جو انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باوجود ملتوی نہیں کیا گیا۔

سری لنکا کے دورے میں انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ کھیلے گی جس کے بعد بھارت پہنچے گی۔

جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی 24 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 7 اضافی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں 14 جنوری کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 جنوری کو گال میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر