Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاﺅنٹ مستقل بنیادوں پر معطل

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاﺅنٹ مستقل بنیادوں پر معطل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے بدھ کے روز امریکی کانگرس پر حملے اور ’ غیر ذمہ دارانہ ‘ ٹویٹس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاﺅنٹ مستقل بنیادوں پر معطل کر دیاگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیپٹل ہل میں مزید اشتعال انگیزی کو روکنے کیلئے کیا گیاہے ۔

ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تشدد پر مزید اکسائے جانے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

 ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ٹوئٹس اور سیاق و سباق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ٹرمپ کے اپنے حمایتوں کیلئے پیغامات پر ٹویٹ کی جانب سے ان کا اکاﺅنٹ بارہ گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا تھا اور ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پرعائد کر دی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ بدھ کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا۔جمعرات کو فیس بک نے کہا تھا کہ وہ غیر معینہ مدت تک کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ معطل کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر