Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ: جنسی ہراسگی کیس میں میشا کی اپیل سماعت کیلیے منظور

Now Reading:

سپریم کورٹ: جنسی ہراسگی کیس میں میشا کی اپیل سماعت کیلیے منظور
علی ظفر و میشا شفیع

سپریم کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جنسی ہراسانی کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسے جنسی ہراسانی کی تعریف کے ازخود نوٹس کے ساتھ منسلک کردیا۔

سپریم کورٹ نے علی ظفر اور پنجاب حکومت کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میشا شفیع ہراسانی کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔

Advertisement

دورانِ سماعت میشا شفیع کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہراسانی کی شکایت صرف متعلقہ ادارے کے ملازمین کر سکتے ہیں، ہراسانی قانون کے تحت کسی کے خلاف شکایت کے لیے شکایت کنندہ کا اس کا ملازم ہونا ضروری نہیں، تعلیمی اداروں میں بھی ہراسانی کا قانون لاگو ہوتا ہے۔

میشا شفیع

اس موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سنگر، ایکٹر اور موسیقار علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کیس کے میرٹس کو نا دیکھے، وفاقی محتسب اور لاہور ہائیکورٹ میشا شفیع کی درخواست خارج کرچکے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ  ہم کیس کا فیصلہ نہیں کررہے، صرف قانونی نکات کی وضاحت کے لیے نوٹس کیا ہے، جو نکات اٹھائے گئے ان کا جائزہ لینا ضروری ہے، میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں۔

عدالت نے کیس کو جنسی ہراسانی کی تعریف کے لیے گئے ازخود نوٹس کے ساتھ منسلک کردیا۔

مزید پڑھیں

علی ظفر ہتک عزت کیس ،عدالت نے عفت عمر کو طلب کرلیا

لاہورسیشن کورٹ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سنگر، ایکٹر اور موسیقارعلی...

Advertisement

عدالت نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی تعریف پر لیا گیا ازخودنوٹس بھی زیرسماعت ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ میشا شفیع علی ظفر کی ایمپلائی نہیں تھیں، گورنر پنجاب نے تکنیکی بنیادوں پر میشا شفیع کی ہراسانی درخواست مسترد کی تھی اور گورنر پنجاب کے فیصلے کو سیشن کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر