Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، عوام کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، عوام کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری

پاکستان  اور جنوبی افریقہ کے مابین کراچی  ٹیسٹ کے دوران عوام کی آگاہی  کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ  26جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی  ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔

میچ کے دوران صبح 09 بجے تا شام 06 بجے تک راستے بند رہیں اور ان کی جگہ  متبادل راستے  کھلے ہوں گے۔

میچ والے تمام ایام میں درج ذیل ڈائیورژن کے مقامات سے ڈائیورژن شام میچ کے اختتام تک جاری رہے گی۔ لہذا درج ذیل روڈز کو استعمال کرنے والے حضرات زحمت و پریشانی سے بچنے کے  لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

Advertisement

کارساز:

شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانب اسٹیڈیم عام پبلک  کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارساز ،ڈرگ روڈ  شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم  سے  نیپا اور اسی طرح ائر پورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم  اور نیپا  راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔

ملینیم:

راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ عام پبلک  کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ  کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔

حسن اسکوائر فلائی اوور:

Advertisement

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک  کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر کےاپنی منزل کی جانب جا سکے گی ۔

نیو ٹاؤن:

یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام پبلک  کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔

آغا خان اسپتال  اور  لیاقت نیشنل اسپتال اور اطراف کے رہائشی والے حضرات نیو ٹاؤن تھانہ کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ ان کی مکمل رہنمائی اور تعاون کے لیے موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر