Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا

Now Reading:

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا

ادارہ شماریات  کے اعداد و شمار کے مطابق  رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ  آٹھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے ،پیٹرول  کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 23 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل  کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے  اضافہ ہوا۔

برانڈڈ اڑھائی کلو گھی کی قیمتوں میں 20 روپے  اور 5 لیٹر برانڈڈ کھانے کا تیل 35 روپے تک مہنگا ہوا۔

Advertisement

ایک ہفتے میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب   ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 13 پیسے  کمی آئی اور انڈے فی درجن 13 روپے 40 پیسے کمی کے ساتھ 154 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 24 پیسے کی کمی آئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا صرف 2 روپے تک سستا ہوا ہے۔

ایک ہفتے  میں آلو، ایل پی جی گھریلو سلنڈر، لہسن اور جلانے کی لکڑی سستی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر