
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے گلینٹن اسٹرمین ڈیبیو کریں گے جبکہ وین بلجون اور جے اسمٹس کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News