Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک اور عامر ڈوگر نے اجلاس میں ووٹ کے طریقہ کار پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی کوشش کریں 12 بجے تک ایوان میں پہنچ جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لاتی میں نے خود پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے زندگی میں نشیب و فراز دیکھےجبکہ ہم نے ڈھائی سال میں بہت بحران دیکھے، جب ملک سنبھالا معیشت کی حالت بہت خراب تھی لیکن آج ملکی معیشت سنبھل چکی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، امید کرتا ہوں کل تمام ارکان اسمبلی مجھ پر اعتماد کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل تمام لوگ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر