Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی کے 178 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے، اسپیکر اسد قیصر نے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کواعتماد کے ووٹ کے لیے 172 ووٹ درکار تھے جبکہ وزیراعظم نے8 17 ووٹ حاصل کیے ہیں جس پر وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو تحریک انصاف کے 155 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ ایم کیو ایم کے 7، بی اے پی اور مسلم لیگ ق کے 5،5 ارکان ووٹ دینے والوں میں شامل ہیں۔

اعتماد کا ووٹ دینے والوں میں جی ڈی اے کے 3 ، عوامی مسلم لیگ اور جے ڈبلیو پی کا ایک ، ایک ووٹ بھی شامل جبکہآزاد رکن اسلم بھوتانی نے بھی وزیراعظم کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں اہم ترین اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔

اجلاس کا آغاز ہوتے ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں ‏وزیراعظم پراعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ سے متعلق اراکین کو طریقہ کار سے آگاہ کیا  گیا ہے۔

قرار داد پر ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد اراکین کو اسپیکر کی دائیں جانب لابی میں جانے کا حکم  دے دیا گیا ہے۔

سب سے پہلا ووٹ عامر لیاقت نے ڈالا ہے جبکہ اراکین ووٹ ڈال کر لابی میں جاررہے ہیں۔

اسمبلی میں حکومت کے 174 جب کے 2 اپوزیشن کے ارکان موجود ہیں جب کا تعلق پی ڈی ایم سے نہیں ہے تاہم دونوں کی طرف سے وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد کی مخالفت کا امکان ہے۔

Advertisement

حکومت کے دو اراکین ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ فیصل واوڈا اپنے استعفیٰ کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکتے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ارکان پارلیمنٹ لاجز کے باہر موجود ہیں۔

ووٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نتائج کا اعلان کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر