
چيئرمين ايف بی آر شبر زیدی نے تاجروں کی شکايت پراپنے افسران کے خلاف ايکشن لیتے ہوئے ٹيکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز ميں افسران کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کی شکایات پر فوری طور پہ ایکشن لیتے ہوئے افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا ہے ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو افسران آڈٹ یا چھاپے کے لیے کاروباری احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے ۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اختیارات کے استعمال کے لیے افسران کو چیف کمشنر کی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
دوسری جانب ایف بی آراور کسٹمز کی جانب سے مشترکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کا کام یکم ستمبر سے درآمدی سامان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News