Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹ وزیراعظم صرف وہی بولتے ہیں جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کرپٹ وزیراعظم صرف وہی بولتے ہیں جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم، کرائے کے ترجمان اور لوٹا بریگیڈ صرف وہی بولتے ہیں جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ سلیکڈڈ وزیراعظم اورلوٹا بریگیڈ سلیکٹرزکی کرائے پردی ہوئی گاڑی چلا رہے ہیں ، یہ گاڑی معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات کو روندتے ہوئے کھائی کی طرف جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کرائے کے ترجمان اور لوٹا بریگیڈ صرف وہی بولتے ہیں جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ اس تباہی وبربادی پرآنکھیں بند کیئے سلیکٹرز کی یہ گاڑی دائیں بائیں نہیں کرسکتے چاہے دیوارمیں لگ کر اپنے اوپر گر جائے۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے انتخابی اصلاحات کی سنجیدہ منہ سے بات کر رہے ہیں ؟ جبکہ آج آر ٹی ایس کی پیداوارووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں؟

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو گالی دے کر، سزائے موت کی چکیوں میں ڈال کر آج انتخابی اصلاحات کی بات کس منہ سے کررہے ہیں ؟

Advertisement

مریم اورنگزیب  نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف ڈوبتی معیشت بچانے کےلئے میثاق معیشت کی سنجیدہ بات کریں توانہیں جیل میں ڈال دو، شہباز شریف انتخابی اصلاحات کی بات کرے جبکہ میثاقِ معیشت کی بات کرے تو این آراوکا نام دے دو اور شہباز شریف پارلیمان کی بالادستی کی بات کرے تو قید کر دو۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پارلیمانی روایت کا بیڑہ غرق کرنے والے اور پارلیمان کو تالا لگانے والے انتخابی اصلاحات کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں جبکہ ووٹ چورکرپٹ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ ڈسکہ میں پولنگ عملہ اغوا کرانے کے عمل کو انتخابی اصلاحات میں شامل کرانا چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر