Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت، نلتر فائرنگ واقعے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

Now Reading:

گلگت، نلتر فائرنگ واقعے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان میں شریف الدین ولد مہر علی، طاہر حسین ولد اسماعیل اور واجد حسین ولد ولایت علی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق  نلترپائین سے ہے۔

خیال رہے کہ گلگت میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی گلگت کا کہناہے کہ گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو گلگت اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایس پی گلگت کے مطابق جاں بحق اور  زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر