Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کے حوالے سے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

کشمیر کے حوالے سے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن وزیراعظم واضح کر چکے ہیں کہ کشمیر کے تنازعے کا حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی قابض فورسز نے دو ہفتوں میں مزید چھ کشمیری شہید کیے ہیں تاہم بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ماورائے عدالت اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیو اسٹریٹیجک سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہو چکا اور اب مستقبل میں جو اقدامات ہونگے اس میں جیو اکنامکس کو مدنظر رکھا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ ان تمام خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ
چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم
عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی
چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن
ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے، شہباز شریف
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر