Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

Now Reading:

وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ ہندوستان سے کاٹن اور چینی کی درآمد کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر کابینہ ممبران سے مشاورت کے بعد ان سفارشات کو مسترد کر دیا ہے۔

عمران خا ن نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا  کہ بھارت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ بھارت کی جانب سے  سازگار ماحول فراہم کیا جائے ،  بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر نظرثانی کرے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا یہ فیصلہ گذشتہ روز کابینہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کابینہ  کے سامنے توثیق اور حتمی منظوری کے لئے پیش کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے خالصتاً کمرشل نقطہ نگاہ سے درآمد کی سفارشات کابینہ کے لئے مرتب کی گئیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ  کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر وزیرِ اعظم عمران نے ہدایت کی تھی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ فوری طور پر موخر کر دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر