Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی شہر کا ٹریفک کا مسئلہ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے ہی حل ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

کراچی شہر کا ٹریفک کا مسئلہ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے ہی حل ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی انٹرنیشنل سٹی ہے، اس شہر کا ٹریفک کا مسئلہ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے ہی حل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے سی آر منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے سے متعلق چائنیز وفد سے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چائنیز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں کے سی آر کو سی پیک میں شامل کیا گیا تھا، 2018 سے کے سی آر پر پیش رفت سست ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبہ سی پیک میں شامل کرکے کام شروع کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ کے سی آر کی خوشخبری کراچی کے عوام کو جلد دی جائے۔

سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کا سی پیک میں منصوبہ 650 میگاواٹ کا کول پاور پلانگ کامیابی سے کام کررہا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چائنا فرم تھربلاک 1 میں مائننگ اور پاور پلانٹ لگانے کیلئے کام کررہی ہے، تھر بلاک 6 میں بھی چائنیز فرم دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے جارہی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت ونڈ پاور کے چھ منصوبے ہیں، یہ منصوبہ سی پیک کے ایجنڈے پر رہا ہے اور اس کی فزیبلٹی رپورٹ بن چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دھابیجی اسپشل اکنامک زون کیلئے 1500 ایکڑ سے زیادہ زمین مختص کی گئی ہے اور دھابیجی اکنامک زون بھی سی پیک کا منصوبہ ہے۔

چائنیز وفد کی سربراہی چائنیز قونصل جنرل لی بجیان ، ڈفنس  اتاشی میجر جنرل چین وین رانگ، قونصلر باؤ زہانگ،  ڈپٹی ڈفنس اتاشی، ڈفنس آفیس سینئر کرنل جی ژنگی، معاون خصوصی ڈی اے ،  ڈفنس آفیس  لیفٹنٹ کرنل ڈی وچاؤ، پولیٹکل سیکریٹری اول  وانگ ژیانگ فنگ شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی نوید شیخ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ورکس عطا سومرو اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر