Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 

Now Reading:

کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں اور نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے، مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ عوام سے کئےوعدوں کو پوراکررہی ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے جب کہ اپنی چھت ، اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں، کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، 8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں اور نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر