Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال

Now Reading:

وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت 13ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ  دورہ چین اور 13 ویں جے سی سی کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا ، صوبائی اور وفاقی وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے توانائی، انفراسٹرکچر ، مواصلات، بورڈ آف انوسمنٹ، سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دورہ چین کی اعلی قیادت کی دعوت پر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے تمام وزارتوں کو اپنا ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 13ویں جے سی سی کے لیے جامع ایجنڈا بنایا جائے۔

احسن اقبال نے صوبائی اور وفاقی وزارتوں کو وزیر اعظم کے دورہ چین پر تین اہم منصوبے دینے کی ہدایت بھی کی جب کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے باقاعدہ بزنس پلان بنانے کی ہدایت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایئرپورٹ بنانا نہیں بلکہ اسکو آپریٹ کرنا بھی ہے،چین کی حکومت حطار کو اسپیشل اکنامک زون بنانے پر آمادہ تھی، تمام فزیبلٹی سڈیز حطار کے حق میں تھیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے پی حکومت نے بنا ضروری سہولیات کی فراہمی اور ہوم ورک کے بغیر ہی رشکئئ کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دلایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک معاہدہ کے وقت تین اصولوں پر اتفاق کیا گیا، پہلا اصول جدید اور سائنسی بنیادوں پر منصوبوں کو مکمل کرنا، دوسرا سی پیک پر بتدریج ( سٹیپ بائے سٹیپ) کام کرنا، تیسرا پہلے آسان راستہ اختیار کرنا تھا جب کہ ترقی یافتہ قومیں اصولوں کو اپنا کر ہی ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی چینی پاکستان میں کام کر رہے ہیں ان سب کا پہلا سوال ہی اپنے عملے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق ہوتا ہے، چینی افراد کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیکورٹی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کو ہر مہینے اپنے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کر نے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر