Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیویارک:عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات

Now Reading:

نیویارک:عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات
Imran Khan meet Donald Trump

وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدام سےخطے کی صورتحال مزید خرابی کی طرف بڑھے گی۔

عمران خان نےصدر ٹرمپ سے یہ بھی کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کےساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کی تجارت بہت کم ہے، پاکستان کےساتھ تجارت چارگنا بڑھائیں گے۔

Advertisement

صدرڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلےامریکی قیادت کومعلوم نہیں تھا کہ پاکستان سےکیسےروابط رکھنے ہیں، مجھ سےپہلےحکمرانوں نے پاکستان کےساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان ایک اچھے لیڈر ہیں اور میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد کرتا ہوں۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ہوتا ہے، بھارت سے اچھے تعلقات ہیں لیکن کل بھارتی وزیراعظم نےبہت جارحانہ زبان استعمال کی۔

ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں کشمیر کے مسئلے میں مدد کرنا چاہتا ہوں، میری دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ملاقات میں یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش اب بھی برقرار ہے،اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تومسئلہ پر ثالثی کے لئے تیارہوں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سارے ممالک نے اس تین روز میں مجھ سے ملنے کی خواہش اظہار کی، مگر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملنے کی میری خواہش تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر