پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 124 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18592 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 847788 ہے۔
تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 5 ،پنجاب میں کورونا سے 68 ، سندھ میں کورونا سے 7، اسلام آباد میں کورونا سے 1 ، بلوچستان میں کورونا سے 3 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18592 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4698 ، بلوچستان میں 243 ، خیبرپختونخوا میں 3537 ، آزاد کشمیر میں 499 ،اسلام آباد میں 699 ، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 8809 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 68 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 8809 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News