
سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے نے کورونا ویکسین کی خریداری کی سمری منظوری کےلیے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود شاہ کو خط ارسال کردیا ہے۔
سید امتیاز حسین شاہ نے کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدیں گے جبکہ کورونا ویکسین کی خریداری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس، اساتذہ اور دیگر سول سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کو ویکسین لگائیں گے۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ عید پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث ویکسی نیشن کا عمل سست رہا تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا ویکسی نیشن میں تیزی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News