Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پرعمران خان کی تقریر کی مقبولیت

Now Reading:

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پرعمران خان کی تقریر کی مقبولیت
Imran Khan- Speech-UN

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں کی گئی عمران خان کی تقریر کی ویڈیو کواقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پرفائل کیے جانے تک چار لاکھ 71 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

عمران خان کے مقابلے میں مودی کی تقریر دو زبا نو ں ہندی اور انگریزی میں اپ لوڈ کی گئی جسے صرف 49 اور 95 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی چار لاکھ 26 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی ہے اور اس طرح عمران خان سب پر با زی لے گئے۔

اسی طرح صومالیہ کے صدر کی تقریب ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، قطر کے امیر کی 89 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 5 بار تالیاں بجائی گئیں جبکہ وزیراعظم کا خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر  پرشا ندار تقریر کے بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود کچھ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث کشمیری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، 56 روز سے انٹرنیٹ موبائل سروس اور کاروبارمکمل طور پر بند ہیں جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر