Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت

Now Reading:

وزیراعظم کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت
IK visits Mirpur

وزیر اعظم عمران خان نے میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ڈی ایچ کیو اسپتال میر پور میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

وزیر اعظم عمران اپنے خصوصی دورہ پر آزاد کشمیر میرپور پہنچے تو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کابینہ کے وزراء، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ویگر نے استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل، پی ٹی آئی آزادکشمیرکے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری، سیکرٹری امورکشمیروگلگت بلتستان طارق پاشا اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کومیرپوراسٹیڈیم میں 24 ستمبرکوآزادکشمیرمیں ہونے والے زلزلہ کے نقصانات کے بارے میں چیف سیکرٹری آزادکشمیرنے بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے وزیراعظم پاکستان کوبتایا کہ زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو کاکام شروع کر دیا گیا تھا فوجی حکام کے ساتھ مل کرمحکمہ شاہرات نے متاثرہ علاقوں کی سڑک کوبحال کیا۔

Advertisement

راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ زلزلہ اوراس کے بعد آنے والے آفٹرشاکس سے مکانات اور سرکاری عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جس کی تعمیر نواورمتاثرین کی بحالی کے لیے ایک بڑے اور جامع پیکج کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف متاثرین کی بحالی ہو،اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی اس قسم کی آفات سے بچاؤممکن ہوسکے۔

وزیراعظم پاکستان نے متاثرین کی بحالی کے لیے پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں اورہمیں آپ سے دلی ہمدردی ہے اورہم متاثرین کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ ہماری حکومت اس سلسلہ میں ہرممکن امداد فراہم کرے گی۔

بعدازاں وزیر اعظم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی اور حکام کوہدایت کی کہ وہ زخمیوں کوہرممکن سہولیات فراہم کریں تاکہ زخمی جلداز جلد اپنے گھروں کولوٹ سکیں۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تمام زخمیوں کوپھولوں کے گلدستے بھی دیئے گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور میر پور کے لوگوں  سے دلی ہمدردی  ہے ،حکومت ماثرین کی بحالی کے لئے پیکج تشکیل دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں کے لوگوں کا دکھ محسوس کر سکتا ہوں ، زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آزاد کشمیر ،اسلام آبا د اور ان سے ملحقہ کئی علا قوں میں منگل کی سہ پہر کو 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 40 افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر