
گولف کے مشہور زمانہ کھلاڑی گیری پلیئرنے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ میرے ہیرو ہیں‘۔
دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کے انگنت مداحوں میں سے ایک گولف کے مشہور زمانہ کھلاڑی گیری پلیئر بھی ہیں جنہوں نے عمران خان کی لیڈرشپ کی تعریف کرتے ہوئے اپنا ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
گیری پلیئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، آپ میرے ہیرو ہیں اور آپ کی لیڈر شپ صلاحیت کا مداح ہوں۔میری خواہش ہے کہ میرے پاس ویلیم شیکسپیئر اور ونسٹن چرچل کے الفاظ ہوتے تو میں آپ کو اپنے لفظوں سے وہ کریڈٹ دیتا جس کے آپ حقدار ہیں۔
Message for Prime Minister @ImranKhanPTI from one of the greatest golfers Mr. Gary Player from South Africa! @GaryPlayer#ImranKhan #Cricket #Golf pic.twitter.com/VsC7oDqIf2
Advertisement— PTI (@PTIofficial) September 30, 2019
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، آئندہ 2 سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ خدا آپ کو سلامت رکھے، نیلسن منڈیلا کی طرح آپ بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، میری تمام تر توانائیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔
اُنہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’اللہ اکبر‘ کہتے ہوئے کیا۔
گیری پلیئر جنوبی افریقہ کے ایک ریٹائرڈ پروفیشنل گولفر ہیں جن کا شمار دنیا کے عظیم گولفرز میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب کیا تھا جس کا دورانیہ 45 منٹ تھا اور اُن کے اُس خطاب کے بعد سے ہر شخص اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News