Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وزارت صحت کا حج سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز

Now Reading:

سعودی وزارت صحت کا حج سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز
حج عمرہ

حج عمرہ

سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے امور صحت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ میں 13 ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے،حجاج کےلیے مخصوص کیے جانے والے ہسپتالوں میں 5 سو بستروں پر انتہائی نگہداشت کے  یونٹس  کے علاوہ کسی بھی وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے متعدد آئسولیشن رومز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے بتایاکہ حج آپریشن میں شریک ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مستقل موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

حجاج کو دی جانے والی خوارک مکمل طورپرمحفوظ ہوگی جسے مخصوص ’کچنز ‘ میں تیارکیاجائے گا، تمام حجاج کو کھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔

Advertisement

امور صحت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر نے کہا کہ حجاج کے رہائشی مقامات کا تفصیلی جائزہ لینے کےلیے مخصوص کمیٹی قائم کی گئی ہے تاکہ کمروں اور خیموں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کویقینی بنایا جاسکے۔

وزارت صحت نے تمام امورکا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

 واضح رہےکہ کسی حاجی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہہ  ہونے پراسے فوری طورپرآئسولیٹ کرکے میڈیکل ٹیسٹ کیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر