Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

Now Reading:

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محض 17 رنز کے عوض 3 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر سہیل تنویر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

[amazonad category=”Mobile”]

181  رنز کے تعافب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آدھی ٹیم صرف 61 رنز پر پویلین واپس پہنچ گئی تھی، کولن منرو اننگز کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد اخلاق 10، افتخار احمد 16 اور آصف علی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 17 رنز کے عوض تین، بلیسنگ مازاربانی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 180 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ان فارم بیٹسمین صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران جانسن چارلس نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، وہ 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں کی بدولت 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ملتان سلطانز کا مجموعہ 180 تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ عاکف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر