
برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اور اعزاز حاصل کرلیاہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار کلب فٹبال کھیلنے کے ساتھ ساتھ برازیل کی بین الاقوامی ٹیم کے لیے بھی دستیاب ہیں تاہم آج انہوں نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے میچز کی سنچری مکمل کرلی ہے ۔
برازیلین ٹیم اس وقت سنگاپور میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ افریقی ٹیم سینگال سے ایک دوستانہ میچ میں ہوا جو 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔اس میچ میں نیمار کوئی گول اسکور کرنے میں تو ناکام رہے تاہم 100ویں مرتبہ برازیل کی نمائندگی کرنے پر انہیں نیا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
نیمار 100 میچوں برازیل کی نمائندگی کرنے والے ساتویں اور کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔اس کے ساتھ ساتھ برازیل کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں عظیم فٹبالر پیلے پہلے نمبر پر ہیں جو 92 میچز میں برازیل کی جرسی پہن کر میدان میں اترے جنہوں نے 77 گول اسکور کیے جبکہ دوسرے نمبر پر ایک اور عظیم فٹبالر رونالڈو ہیں جو برازیل کے لیے 98 میچز میں 62 گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
اس کے ساتھ ہی نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرنے میں رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News