Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی راجکماری خوش فہمی کے مرض میں مبتلا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

جعلی راجکماری خوش فہمی کے مرض میں مبتلا ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان

’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ جعلی راجکماری خوش فہمی کے مرض میں مبتلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پے درپے شکست پر شرمندہ ہونے کے بجائے جعلی راجکماری نے کشمیر کا رخ کر لیا ہے۔

گلگت بلتستان کے الیکشن یاد دلاتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں اور گلگت میں بھی جعلی راجکماری بڑے بڑے سپنے دیکھتی تھی۔ خوش فہم راجکماری  اور پی ڈی ایم ریزہ ریزہ ہوگئی ہے اور گلگت بلتستان میں عبرتناک شکست کا مزہ چکھ چکی ہے۔

مریم نواز کے کشمیر میں کیے گئے انتخابی جلسوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہفتوں سے کشمیر میں کمپین کرنے والی راجکماری وزیراعظم عمران خان کے ایک جلسہ سے حواس کھو بیٹھی۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جعلی راجکماری کی کشمیر میں بدبودار سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں نے جعلی راجکماری کی ڈرامہ بازی پر کان نہ دھرے، جعلی راجکماری کا مودی کو خوش کرنے کا ملک دشمن بیانیہ زمین بوس ہوچکا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کشمیر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ کشمیریوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

آزاد کشمیر کے عوام سے مخاطب ہو کر معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیری جان چکے جنہوں نے برسوں کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کیا مستقبل میں بھی ان سے خیر کی توقع نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر