معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا عمران خان کے دورہ ایران کے با رے میں کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایران خلیج میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 13, 2019
فردوس عاشو کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں، ایرانی صدر اور وزیر اعظم میڈیا سے بھی بات کریں گے ۔
دفتر خارجہ کے مطا بق ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران سعودی تناؤ پر بات کریں گے، اس کے علاوہ ملاقات میں خلیج میں امن، سیکیورٹی اور باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا یہ اس سال ایران کا دوسرا دورہ ہے،وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر کے ساتھ با ضا بطہ ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
