Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، رحمان ملک

Now Reading:

نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، رحمان ملک

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کی سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات ہوئی۔

سابق وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، اور نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ نوجوان کسی ملک کی ترقی کی طرف گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،نوجوان کو اپنے مستقبل کا تعین کرنا اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرنا چاہیے۔

سابق وزیرِداخلہ نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement

سینیٹر رحمان ملک  کا کہنا تھا کہ رپورٹس ہیں کہ تعلیمی اداروں میں آئے روز منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنے آپ و دوستوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھیں، منشیات نہ صرف ایک نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لئے زہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر