
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں مکران ڈویژن اور گوادر کو ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ایران کی حکومت کا گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی بندش سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے دفاعی سطح پر تعاون کو بھی مثالی قرار دیا ہے اور پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر زور دیا ہے۔
صادق سنجرانی نے ملاقات میں مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں، خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- ایران کے سفیر
- بول نیوز
- سید محمد علی حسینی
- صادق سنجرانی
- موسم
- چیئرمین سینیٹ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News