رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ انتقامی کلچر نے تمام سیاسی اور اخلاقی روایات کو تباہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے سیالکوٹ الیکشن پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے سپوٹرز کو پریزائڈنگ افسر لگایا گیا ہے، اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ ضمنی الیکشن میں پڑے ہیں، اس طرح کا الیکشن نظام کو تباہی کی جانب لے کر جائے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں 22 ہزار وٹ زیادہ لے گئی ہے، کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پراسس کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم گوجرانوالہ کشمیر کا الیکشن جیت چکے تھے، متنازعہ بیان کی مزمت کرتے ہیں لیکن اس مطلب یہ نہیں کہ آپ جیتنے نہ دیں، چھوٹی سی بلڈنگ میں عدالتیں بنائی گئی ہیں، جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں ہے، ہر کسی کو سزا دی جا رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس پاکستان کو نوٹس لینا چاہیے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ احتساب اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ انجام کو پہنچ رہا ہے، ان لوگوں کو ان عدالتوں میں پیش ہو کر جواب دینا پڑے گا، مالم جبہ کیس نیب چیئرمین نے کہا خاطر خواہ خواہد موجود ہیں، مالم جبہ پی آر ٹی میں اربوں روپے کا گھپلے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے شہباز شریف کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- انتقامی کلچر
- بول نیوز
- رانا ثناءاللہ
- مسلم لیگ ن کے رہنما
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News