
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر ہرشل گبز کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ہرشل گنز نے لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ غیر ضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے کو بیچ میں لارہا ہے۔
Completely unnecessary of the @BCCI to bring their political agenda with Pakistan into the equation and trying to prevent me playing in the @kpl_20 . Also threatening me saying they won’t allow me entry into India for any cricket related work. Ludicrous 🙄
— Herschelle Gibbs (@hershybru) July 31, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مجھے دھمکی دی جارہی ہے کرکٹ سے متعلقہ کسی کام کے لئے بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائے گی ، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News