Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت  خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

بھارت  خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت  خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ بھارت  خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیر اورفلسطین بلکہ مسلم امہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں    ۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے تحریک انصاف کو کشمیری عوام کا بھر پور موقف اجاگرکرنے پر بھاری مینڈیٹ سے نوازا جبکہ  آزاد کشمیر کی عوام نے انتخابات میں پی پی اور  ن لیگ کو مسترد کیا ۔

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی کو آزاد کشمیر میں الیکشن ہارنے پر دھاندلی یاد آئی ۔ پی پی کے پاس آزاد کشمیرکے 45 حلقوں کے امیدوار ہی نہیں تھے     ۔

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اس وقت اس وباءسے خاصا متاثر ہے ، ہمیں مہنگائی اور معیشت سمیت بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلئے ہماری ٹیم سخت محنت کررہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر