Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر انسانیت کا مجرم ہے، شہباز شریف

Now Reading:

بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر انسانیت کا مجرم ہے، شہباز شریف
شہباز شریف

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر عالمی قانون اور انسانیت کا مجرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بانڈی پورہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ اگست کے مہینے میں بھارت سلامتی کونسل کا صدر تو بن گیا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنگین سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر عالمی قانون اور انسانیت کا مجرم ہے، مہذب دنیا بھارت سے سلامتی کونسل کی جموں و کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کا تقاضا کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے بہادر اور آزادی پسند عوام نے غلامی قبول کی ہے نہ مستقبل میں کریں گے، شکست بھارت کا مقدر ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اہل کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی، ان کے حوصلے، عزم اور ثابت قدمی کو پوری انسانیت سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر