Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف موثر علاج ہے، سارہ اسلم

Now Reading:

ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف موثر علاج ہے، سارہ اسلم

سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف موثر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں، تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 359,321 ہو گئی ہے، اب تک صوبہ بھر میں 333,882 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14,337 ہو گئی ہے۔

سارہ اسلم نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں 5 ہلاکت سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹل 21 اموات رپورٹ تھیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,569 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,235,212 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر